Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

راعی النظر ڈیجیٹل پلیٹ فارم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

پلیٹ فارم ہے جو انسانی ورثے اور اونٹوں کی رجسٹریشن سے متعلق ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کیمل کلب کے زیر انتظام قائم ہونے والے ڈیجیٹل راعی النظر پلیٹ فارم کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ پلیٹ فارم  دنیا میں سب سے بڑا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو انسانی ورثے اور اونٹوں کی رجسٹریشن سے متعلق ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کیمل کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین شیخ فہد بن فلاح کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا جوعالمی سطح پر کلب کی مثالی کاوشوں کا اعتراف ہے۔
کلب نے اس سال ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت اونٹوں کے عالمی سطح پر مقابلے ’منقیہ الجزیرہ‘ کے عنوان سےشاندار مقابلے کی میزبانی کی جسے اونٹوں اور ثقافتی ورثے سے دلچسپی رکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔
کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹو میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم  کے ذریعے ثقافتی ورثے اور اونٹوں کو مثالی مواقع مہیا کیے۔ پلیٹ فارم کو وزٹ کرنے والوں کی تعداد 20 دنوں میں 30 ملین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
اس مثالی کامیابی نے ’راعی النظر‘ پلیٹ فارم کو ثقافتی ورثے کے حوالے سے بھی قومی سطح پر نمایاں مقام فراہم کیا جس کے ذریعے سعودی عرب کی ثقافت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے اور اس میں جدت پیدا کرنے کے مواقع میسرآئے۔

شیئر: