Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

حج پروازوں کے لیے وزارت مذہبی امور اور سعودی ایئرلائن کے درمیان معاہدہ

سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینیجر کا پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: شٹر سٹاک)
پاکستان کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کے لیے وزارت مذہبی امور اور سعودی ایئرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معاہدے کے تحت سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی۔
معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی میں سعودی ایئرلائن کے پاکستان میں کنٹری مینیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے کیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینیجر کا پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ پاکستانی حجاج کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
اس سے قبل 35 ہزار حجاج کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے قومی ایئرلائن پی ائی اے کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جاچکا ہے۔

شیئر: