Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

وزیر خارجہ جی سی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے کویت پہنچ گئے

’کویت میں آج جی سی سی کونسل کا وزارتی سطح پر غیر معمولی اجلاس ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جی سی سی کانفرنس کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے کویت پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کویت میں آج جی سی سی کونسل کا وزارتی سطح پر غیر معمولی اجلاس ہوگا جس میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ متعدد اہم أمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جی سی سی کونسل کے جنرل سکریٹری جاسم البدیوی ، کویت کے نائب وزیر خارجہ نجیب عبد الرحمن البدر اور کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے استقبال کیا ہے۔

شیئر: