Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ منورہ، قصیم ہائی وے میں حادثہ، 4 ہلاک

محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’حادثہ کار اور ٹرک کے تصادم سے ہوا ہے‘ ( فوٹو : سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ، قصیم ہائی میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’حادثہ کار اور ٹرک تصادم سے ہوا ہے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہواہے جس کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ٹریفک اور ہلال احمر کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘۔
’جائے وقوعہ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ حادثے کے باعث 6 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 4 موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’حادثے کے أسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کردی گئی ہے‘۔

شیئر: