Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

دبئی میں سونے کی قیمتوں میں 6.25 سے 7.5 درھم فی گرام کمی ریکارڈ

تعطیلات کے موقع پر زیوارت کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر مختلف قیراط سونے کی قیمتوں میں 6.25 سے 7.5 درھم فی گرام کمی ریکارڈ کی گئی۔
 امارات الیوم کے مطابق قیمتی دھاتوں کی تجارت سے منسلک افراد کا کہنا ہے قیمتوں میں کمی کے مختلف اسباب ہیں جن میں عالمی مارکیٹ بنیادی سبب ہے۔
تاہم سال کے اختتام اور تعطیلات کے موقع پر زیوارت کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط فی گرام کی قیمت 315.5 درھم رہی جبکہ 22 قیراط کے نرخ 292 درہم اور21 قیراط کی قیمت 282.75 درھم رہے 18 قیراط سونے کے نرخوں میں فی گرام 6.25 کمی کے بعد اس کی قیمت 242.25 درھم ریکارڈ کی گئی۔

شیئر: