Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ خلیص، رابغ اور بحرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ ریجن میں مطلع گرد آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’الخرمہ، المویہ، رنیہ اور تربہ میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ خلیص، رابغ اور بحرہ میں قدرے درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمے  نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن میں گرد رہے گی اور وادی الدواسر میں حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت عسیر ریجن میں بھی متوقع ہے جہاں ابہا، احد رفیدہ اور خمیس مشیط کے علاوہ قرب وجوار میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ بدر اور وادی الفرع میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
’جازان ریجن میں تیز ہوا چلے گی جبکہ الدرب اور بیش کے علاوہ جازان شہر میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ’ شمالی علاقوں کے علاوہ جنوبی علاقوں میں صبح سویرے دھند چھائی رہے گی‘۔
 

شیئر: