Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وفد کی ایوان شاہی کے مشیر کی قیادت میں شام کے رہنما احمد الشرع سے ملاقات

سعودی وفد نے شاہی عدالت کے مشیر کی قیادت میں احمد الشرح سے صدارتی محل میں ملاقات کی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب کے وفد نے ایوان شاہی کے مشیر کی قیادت میں شام کی انتظامیہ کے نئے سربراہ احمد الشرع سے شام کے صدارتی محل میں ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے احمد الشرع نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی عرب اور ہمسایہ خلیجی ممالک کی جانب سے ہونے والی پیش رفت کو سراہا تھا۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ہم خلیجی ممالک میں ہونے والی ترقی کو سراہتے ہیں بالخصوص سعودی عرب کے جرات مندانہ منصوبوں اور وژن کو اور ہم اسی طرح کی ترقی شام میں دیکھنا چاہتے ہیں۔‘
احمد الشرح نے مزید کہا کہ ’تعاون کے متعدد مواقع موجود ہیں خاص طور پر معاشی اور ترقیاتی شعبوں میں اور ان میں ہمارےاہداف یکساں ہو سکتے ہیں۔‘

شیئر: