Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

’سعودی عرب نے حملہ آور کے بارے میں جرمن حکام کو خبردار کیا تھا‘

سبق ویب سائٹ کے مطابق خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو سعودی ذمہ دار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے جرمنی میں کچلنے کے واقعے میں ملوث شخص کے بارے میں مقامی حکام کو خبردار کیا تھا۔
ذمہ دار نے کہا ہے کہ ’کچلنے کے واقعے میں ملوث شخص طالب عبد الجواد کہلاتا ہے اور اس نے اس سے پہلے سوشل میڈیا پر اپنے منحرف خیالات بھی شیئر کیے تھے۔‘
دریں اثنا سعودی وزارت خارجہ نے کچلنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے جرمن حکومت اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: