Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے اونٹوں کی نادر تصاویر جاری کردیں

’نادر تصاویر میں بانی مملکت کنگ عبد العزیز کے اونٹوں کی تصویر بھی شامل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے اونٹوں کی نادر تصاویر جاری کی ہیں جو امریکی فوٹو گرافر ہاورڈ کوسینی نے الخرج میں 1947 میں کھینچی تھیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نادر تصاویر میں بانی مملکت کنگ عبد العزیز کے اونٹوں کی تصویر بھی شامل ہے۔
ایک تصویر میں اونٹ پانی پینے جارہے ہیں اور دوسری تصویر میں چرواہا اونٹوں کو چراگاہ لے جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کنگ عبد العزیز عجائب کے تحت کنگ عبد العزیز اونٹ میلے کا اجرا ہونے والا ہے جو 23 دسمبر کو ہوگا۔
میلے میں اونٹ اور انسان کے تاریخی تعلق کے متعلق دو ورکشاپس اور مکالمے بھی ہوں گے۔

شیئر: