Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تبوک میں سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والے سعودی کو سزائے موت

ابتدائی فیصلے کو اعلی عدالت نے بھی برقرار رکھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تبوک ریجن میں سعودی شہری کو سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے پر عدالت نے سزائے موت کا حکم جاری کیا تھا جس پر جمعرات کو عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تبوک ریجن میں رہنے والے سعودی شہری الشھرانی نے اپنی  کمسن سوتیلی بیٹی کادی العنزی کو قتل کردیا۔
پولیس نے  واردات کی اطلاع ملتے ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفیتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کیا جس پر اسکا چالان پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں سے مقدمہ درج ہونے کے بعد کرمنل کورٹ کو بھیجا گیا۔
عدالت نے سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے کے سنگین جرم میں موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ نے بھی بحال رکھا جس کے بعد اعلی عدالت اور ایوان شاہی سے بھی موت کی سزا جاری رکھی گئی جس پر وزارت داخلہ نے جمعرات کو عمل درآمد کردیا۔

شیئر: