شہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی وزیر اعظم کا رابطہ
جمعرات 12 دسمبر 2024 10:03
’دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیر اعظم نے خطے کو درپیش تازہ ترین حالات اور امن و استحکام کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔