Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی وزیر برائے امور خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

رابطے میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور جین نول بیروٹ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض میں ملائیشیا کے ہم منصب داتو سیری اوتاما محمد حسن نے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: