Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025

نئے سال پر ایمرٹیس سے یومیہ 88 ہزار مسافروں کی روانگی متوقع

دسمبر میں اپنی سفری پلاننگ احتیاط سے کرنے کی تجویز دی ہے ( فوٹو: وام)
متحدہ امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس رواں برس فیسٹیو سیزن میں مسافروں کی ریکارڈ تعداد کو سفری خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایمریٹس نے مسافروں کو دسمبر میں اپنی سفری پلاننگ احتیاط سے کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس سیزن کے دوران روانگی کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
وام کے مطابق کمپنی کے بیان میں بتایا گیا کہ’ گزشتہ برس دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایمرٹیس کی پروازوں سے یومیہ 75 ہزار سے زیادہ مسافر روانہ ہوئے تاہم 2024 میں یہ تعداد کچھ دنوں میں 89 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو تقریبا 20 فیصد زیادہ ہے۔
ایمریٹس کے مسافروں کے لیے سب سے مصروف دن 12 سے 15 دسمبر اور 20 سے 22 دسمبر ہوں گے جب کرسمس کے قریب ہوگا۔
  نئے سال کے موقع پر27، 28، اور 29 دسمبر کو یومیہ 88 ہزار سے زیادہ مسافروں کی روانگی متوقع ہے۔

شیئر: