Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں ملائیشیا کے وزیرخارجہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات کو ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں ملائیشیا کے ہم منصب داتو سیری اوتاما محمد حسن کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور ملائیشیا میں سعودی سفیر مساعد السلیم بھی موجود تھے۔

شیئر: