Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امیر کویت اور ولی عہد سے سعودی وزیر شہزادہ ترکی کی ملاقات

امیر کویت اور ولی عہد کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے منگل کو قصر بیان میں سعودی وزیرمملکت و کابینہ کے وزیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے امیر کویت اور ولی عہد کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور ان کی ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد، وزیرخزانہ محمد الجدعان، معاون وزیر خزانہ ھندی بن عبداللہ السحیمی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

شیئر: