Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

محمد البشیر شام کی عبوری حکومت کے نگران وزیراعظم نامزد

محمد البشیر نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا ہے کہ انہیں شام کی عبوری حکومت کا نگران وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔
خیال رہے شام میں سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد البشیر کو عبوری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق محمد البشیر یکم مارچ 2025 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
محمد البشیر کو ملک کی قیادت ایک ایسے وقت میں سونپ دی گئی ہے جب شام کو پیچیدہ سیاسی اور انسانی چیلینجز کا سامنا ہے۔ 
محمد البشیر 1983 میں شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب میں پیدا ہوئے۔ اس سال جنوری میں انہیں ادلب میں نام نہاد شامی سالویشن حکومت (ایس ایس جی) کا سربراہ نامزد کیا گیا۔
اس تقرر سے قبل البشیر 2022 سے 2023 تک ایس ایس جی کے ترقیاتی اور انسانی امور کے وزیر رہے۔
وہ شامی گیس کمپنی کے سابق ملازم ہیں اور ان کے پاس انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ شریعت اور قانون کی ڈگریاں بھی ہیں۔
2024 کے آغاز میں جنرل شوریٰ کونسل نے اپنی ساتویں مدت کے لیے محمد البشیر کو وزارتی کونسل کی قیادت کے لیے منتخب کیا جس کے لیے ان پر اکثریتی ووٹ کے ساتھ اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

شیئر: