Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کی تلاش کے لیے عرب میڈیا کا کردار اہم‘

سعودی وزیر نے عرب وزرائے اطلاعات کے ایگزیکٹو آفس کے اجلاس کی صدارت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے فلسطین کاز کی کامیابی اور بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں تنازع کے منصفانہ اور جامع حل کی تلاش کے لیے عرب میڈیا کی اہمیت پرزوردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ابوظبی میں عرب وزرائے اطلاعات کے ایگزیکٹو آفس کے 20 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سعودی وزیر اطلاعات نے کہا ’آج ہم یہاں مشترکہ عرب میڈیا کے کاموں کو فروغ دینے کےلیے 12 نکات پر بحث کرنے کےلیے اکھٹے ہوئے ہیں جن میں سرفہرست مسئلہ فلسطین ہے۔‘
انہوں نے عرب خطے کےلیے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالےسے مشترکہ میڈیا منصوبہ بندی پر بھی زوردیا۔

 دہشتگردی کے سد باب کےلیے میڈیا کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

وزیر اطلاعات نے مملکت کی جانب سے کوب 16 کے حوالے سے ’ون واٹر کانفرنس ‘ کی میزبانی کرنے اور عرب میڈیا میں ان کے نتائج کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے عرب میڈیا میں مصنوعی ذہانت  کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے اس شعبے میں رائج کرنے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
اجلاس میں میڈیا کے حوالے سے ترقیاتی امور کے علاوہ دہشتگردی کے سد باب کےلیے میڈیا کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔
علاوہ ازیں عرب لیگ کی دیگر ممالک کے میڈیا ہاوسز سے پائیدار حکمت عملی پر بھی بات کی گئی۔

شیئر: