Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

5 سالہ بچے سے گداگری کرانے والا باپ گرفتار

’زیادہ مصروف شاہراہ کے سگنل پر بچے سے رات گئے گداگری کراتا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے 5 سالہ بچے سے گداگری کرانے والے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے الشرائع محلے کی مرکزی شاہراہ پر بچے کو گداگری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
مذکورہ شخص مکہ مکرمہ کے سب سے زیادہ مصروف شاہراہ کے سگنل پر بچے سے رات گئے گداگری کراتا تھا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

شیئر: