Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر کمیونیکیشن کی ایلون مسک سے ملاقات

خلا اور مصنوعی ذہانت میں جاری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے ٹیسلا موٹرز کے سی ای او اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے ملاقات کی ہے۔
عبداللہ السواحہ نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’ملاقات کے دوران خلا اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جاری تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے ریاض اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں کوپ 16 کے ایجنڈے سمیت ماحولیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: