Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تخلیقی فارمولوں کے قائد

ریاض۔۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد اور نائب وزیراعظم کیوں مقررکیا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی مبصرین اورتجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ اس فیصلے کا باعث یہ بات بنی کہ شہزادہ محمد بن سلمان اقتصادی اصلاحات اور تخلیقی فارمولوں کے قائد کی حیثیت سے خود کو منوانے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران ریاستی امور کو نمٹانے، منظم کرنے، سعودی معیشت کو مضبوط بنانے ، جامع اقتصادی اصلاحات سے ملک کو روشناس کرانے اور سعودی معیشت کا قد بلند کرنے میں اپنی صلاحیتیں ثابت کردیں۔ انہوں نے قومی تبدیلی پروگرام 2020 اور سعودی وژن2030 پیش کرکے سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ انکا وطن تیل پرمنحصر اقتصادی نظام کے دائرے سے نکل کر کثیر الوسائل اقتصادی نظام کی منزل میں داخل ہوچکا ہے۔ دریں اثناء کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں تعلیمی عملے کے ایک رکن ڈاکٹر بندر الجعید نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا انتخاب سعودی معاشرے میں نوجوانوں کو سامنے لانے کے جذبے کا آئینہ دار ہے۔ الجعید نے توجہ دلائی کہ مشرق وسطیٰ 6برس سے انارکی اور بغاوت کے ماحول میں پھنسا ہوا ہے۔ پورے علاقے پر اسکے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اقتصادی چیلنج بھی پیدا ہوئے ہیں۔ تیل پیداوار محدود ہوئی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا انتخاب سیاسی و اقتصادی سطحوں پر شروع کئے گئے انکے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کیا گیا۔ الجعید نے توجہ دلائی کہ تمام شواہد اس حق میں ہیں کہ سعودی گھرانہ اندر سے مضبوط ہوچکا ہے، پختہ ہوچکا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کئے۔ انہوں نے دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے اسلامی اتحاد تشکیل دیا۔ داعش کے خاتمے کیلئے عالمی اتحاد کے قیام میں رابطہ کار کا کردارادا کیا۔ ایرانی مداخلتوں اور تخریب کاریوں سے نمٹنے کیلئے عربوں کو متحد کیا۔ انہوں نے وزارت دفاع کے سائبان تلے سعودی عسکری صنعتوں کی کمپنی قائم کی۔ نوکر شاہی کے خاتمے اور سرکاری نظام میں شفافیت لانے والے فیصلے کئے۔ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو جدید خطوط پر استوار کرکے دنیا کا سب سے بڑا ریاستی فنڈ بنادیا۔

شیئر: