Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

فرانسیسی صدر کے طیارے کو سعودی فضائیہ کے طیاروں نے اپنے حصار میں لیا

صدر میکخواں کا سعودی عرب پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں تین روزہ سرکاری دورے پر پیر کو سعودی عرب پہنچے تو ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق فرانسیسی صدر کا طیارہ جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا رائل فضائیہ کے ایف 15 طیاروں نے اسے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے تک اپنے حصار میں لیے رکھا۔
فرانسیسی صدر کا تین روزہ سرکاری دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ان کا دورہ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے، سعودی وژن 2030 اور فرانس 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
فرانسیسی صدر دورے کے دوران واٹر سمٹ،سعودی، فرانسیسی اکنامک فورم میں شرکت، ریاض میٹرو پروجیکٹ، الدرعیہ اور العلا گورنریٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

شیئر: