Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ہلال احمر نے مسجد الحرام میں مصری خاتون کی جان بچا لی

دل کا دورہ پڑا تھا، ایمبولینس ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی (فوٹو: سبق)
سعودی ہلال احمر کی ایمبولینس ٹیموں نے مسجد الحرام میں ایک مصری زائر خاتون کی جان بچا لی۔
مسجد الحرام میں مطاف کے صحن میں 60 سالہ مصری خاتون کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی۔
سبق نیوز کے مطابق زائر خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا، دھڑکن رک گئی تھی۔ ایمبولینس ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
مسجد الحرام میں موجود کارڈیک ڈیفبر یلیٹ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کا عمل مکمل کیا۔
سانس بحال ہونے پر مریض کوفوری طور پرعلاج کےلیے اجیاد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے ’کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس ‘نصب ہیں۔
 مسجد الحرام میں مستقل بنیادوں پر چار میڈیکل سینٹر 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ امدادی عملہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔ 

شیئر: