Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

’طائف، میسان اور اضم میں رات 11 بجے تک کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، عسیر، جازان اور الباحہ میں آج ہفتے کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف، یلملم، میسان اور اضم میں رات 11 بجے تک کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس سے ملتی جلتی کیفیت عسیر، جازان اور الباحہ کے مختلف شہروں میں ہوگی جہاں بعض شہروں میں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چلے گی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مشرقی ریجن کے شہروں الدمام، الخبر ، جبیل اور دیگر میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث مطلع گرد آلود رہے گا اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔

شیئر: