Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد صحافی مطیع اللہ جان رہا

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صحافی مطیع اللہ سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی (فوٹو: سکرین گریب)
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سنیچر کو صحافی اور اینکر پرسن مطیع اللہ جان کی دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی جس کے بعد انہیں شام 6 بجے رہا کر دیا گیا۔
جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج طاہر جاوید سپرا نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے مطیع اللہ جان کو 30 نومبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ 
مطیع اللہ جان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صحافی مطیع اللہ سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی ہے اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔
قبل ازیں صحافی ثاقب بشیر اور مطیع اللہ جان کی فیملی نے کہا تھا کہ اُن کو بدھ کی رات اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی پارکنگ سے اغوا کیا گیا تھا۔

شیئر: