Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

شہزادہ فیصل بن فرحان کویت پہنچ گئے

’سعودی وزیر خارجہ جی سی سی ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کویت پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کویت میں منعقد ہونے والے جی سی سی ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کویت انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں ان کا استقبال کویتی وزیر خارجہ عبد اللہ علی الیحیا نے کیا ہے۔
استقبال کرنے والوں میں کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد  اور جی سی سی کونسل کے جنرل سکریٹری جاسم محمد البدیوی بھی شامل تھے۔

شیئر: