Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ملاقات

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ سے پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور سعودی مفتی اعظم کی ملاقات سعودی عرب میں ہوئی۔
بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ’سعودی مفتی اعظم کی عالم اسلام کے لیے خدمات، مشکلات میں اسلامی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔‘
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ’ پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مشترکہ مذہبی اقدار، اور باہمی احترام کے جذبے پر مبنی ہیں۔ مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔‘
چیئرمین سینیٹ نے اس موقعے پر پاکستان اور سعودی عرب کے جدید دور کے چیلنجرز کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ’پاکستان تعلیمی اور مذہبی شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ معاونت کاری کا خواہاں ہے۔ تعلیمی اور مذہبی شعبوں میں معاونت کاری اسلام کا پیغام عام کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان بین العقائد مکالمے، مفاہمت کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔ برداشت اور تحمل کے فروغ کے لیے گرینڈ سعودی مفتی اعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔‘

شیئر: