Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کویت میں سعودی عرب کے ساتھ ریلوے کے لیے ٹینڈروں کی وصولی

’کویت سے سعودی عرب کی سرحد تک ریلوے لائن کی لمبائی 111 کلو میٹر ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
کویت نے سعودی عرب کے ساتھ ریلوے لائن منصوبے کے لیے ٹینڈر طلب کرلیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویت سے سعودی عرب کی سرحد تک ریلوے لائن کی لمبائی 111 کلو میٹر ہوگی۔
کویت میں بچھائی جانے والی ریلوے لائن کے منصوبے کی مدت 12 ماہ ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ جی سی سی ممالک کو ریلوے لائن سے جوڑنے والے منصوبے کا حصہ ہے جس پر کم و بیش دو سو بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔
مجموعی طور پر ریلوے لائن کی لمبائی دو ہزار کلو میٹر ہوگی جو تمام خلیجی ممالک سے گزرے گی۔
کویت میں ریلوے لائن بچھانے کے لیے چار کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

شیئر: