Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

گھنے بادلوں کا رخ جدہ اور مکہ کی طرف، ریڈ الرٹ جاری

’بحیرہ احمر سے گھنے بادل  مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی ساحل میں آئندہ چند گھنٹوں میں داخل ہوجائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
موسم کے عرب ادارے طقس العرب نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں گھنے بادلوں کا رخ مکہ مکرمہ اور جدہ کی طرف ہے۔
طقس العرب کے مطابق بحیرہ احمر سے گھنے بادل  مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی ساحل میں آئندہ چند گھنٹوں میں داخل ہوجائیں گے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، جدہ، اللیث اور القنفذہ میں کہیں تیز اور کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے‘۔
دوسری طرف سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش کے باعث سیلابی ریلوں کا بھی امکان ہے‘۔
’اس کیفیت سے مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، شعیبہ، جموم اوربحرہ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جہاں رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔

شیئر: