Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

 سعودی لڑکی نے انجانے معمر شخص کو گردہ عطیہ کردیا

خوشی ہےمیری وجہ سے ایک مریض کو مشکلات سے چھٹکارہ مل گیا۔ ( فوڈو سکرین گریب)
 سعودی لڑکی نے اپنا ایک گردہ ایک انجانے معمر شخص کو عطیہ کردیا۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے ایک مریض کو مشکلات سے چھٹکارہ مل گیا۔
الاخباریہ کے مطابق 20 سالہ  سعودی لڑکی نے بتایا کہ ’گردہ عطیہ کرکے مجھے قلبی سکون ملا، گزشتہ دس سالوں سے میرا یہ خوب تھا کہ کسی کو گردہ عطیہ کروں اور میری خواہش پوری ہو گئی اس کا صلہ میں رب تعالی سے ہی چاہتی ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سوشل میڈیا پر ان لوگوں کے حالات دیکھا کرتی تھی جو گردے کے امراض کا شکار ہو کرتکالیف سے گزرا کرتے تھے، ان کی تکالیف دیکھ کر میرے دل بے چینی ہوتی تھی اور یہ سوچا کرتی تھی کہ کس طرح میں اپنی سطح پر کوئی رضا کارانہ کام کرسکتی ہوں۔‘
اسی سوچ کے تحت میں نے گردہ عطیہ کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کرایا۔ کنگسلمان ہسپتال سے مجھے کال آئی اور جہاں تمام طرح کے میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ کرنے کے بعد گردہ عطیہ کے مراحل سے گزری۔‘
سعودی لڑکی کا کہنا تھا’جو کچھ میں نے کیا وہ صرف رب کی رضا کے لیے اور یہ سوچ کرکہ کسی کو میری ذات سے فائدہ ہو جائے تو اس کا بدلہ مجھے صرف اللہ ہی دے گا۔‘

شیئر: