Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

لبنان میں موسم سرما کے ملبوسات کی خریداری کےلیے کوپن تقسیم

شاہ سلمان مرکز افغانستان اور دیگر ملکوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات افغانستان، اردن، لبنان اور دیگر ملکوں میں  طبی خدمات کی فراہمی اور دیگر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اردن کے زعتری کیمپ میں سعودی امدادی ایجبنسی نے نومبر کے دوسرے ہفتے کے دوران دو ہزار 738 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کیں۔
پاکستان سے واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں اور  افغانستان سیلاب سے متاثرہ افراد میں 200 شیلٹرکٹس اور خیمے تقسیم کیے گئے جن سے ایک ہزار 200 افراد کو فائدہ پہنچا۔

افغانستان میں متاثرین میں 200 شیلٹرکٹس اور خیمے تقسیم کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)

لبنان کے عکر ریجن، بیروت، وسطی اور مغربی البقاع، مغربی البقاع اور یرمون کے علاقوں میں ملبوسات کی خریداری کےلیے 530 کوپن تقسیم کیے گئے۔
ان کوپن کے ذریعے ضرورت مند افراد منظور شدہ سٹورز سے اپنی پسند کے موسم سرما کے کپڑے خرید سکیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 1996 سے 2024 تک 133 ارب ڈالر انسانی بنیادوں پر امداد مہیا کی گئی ہے جس سے 170 ممالک کے ضرورت مند افراد نے فائدہ اٹھایا۔

شیئر: