Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سعودی آرکسٹرا نے ٹوکیو کے سامعین کو حیران کردیا

’سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر کے 100 موسیقاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کی میوزک اتھارٹی نے سعودی آرکسٹرا کے عالمی دورے کے ایک حصے کے طور پر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں’سعودی آرکسٹرا کے شاہکار‘ کے عنوان سے ٹوکیو اوپیرا سٹی تھیٹر میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق کنسرٹ میں میوزیکل ایکٹ کا ایک گروپ دیکھا گیا جس نے اپنی کارکردگی سے سامعین کو حیران کردیا۔
سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر کے 100 موسیقاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی۔ کنسرٹ میں روایتی سعودی گیت پیش کئے گے۔
آرکسٹرا کے کنسرٹ میں ’اینیمی میڈلی‘ کے لیے ایک سیکشن مختص کیا گیا جس میں جاپانی سامعین کو غیر معمولی طور پر متاثر کیا۔
کنسرٹ میں موجود جاپانی اور عرب سامعین کی طرف سے زبردست رد عمل سامنے آیا، سامعین نےگرمجوشی سے تالیاں بجائیں۔
 انہوں نے موسیقاروں اور فنکاروں کے درمیان زبردست ہم آہنگی کی تعریف کی۔اس کے علاوہ اس منفرد سعودی ٹچ نے تقریب کو منفرد بنا دیا۔
سامعین نے اینیمی میڈلے کی بے پناہ تعریف کی جو سعودی عرب اور جاپان کے درمیان ثقافتی پل کی نمائندگی کرتا ہے۔اس نے ایک مثبت اثر چھوڑا جو دونوں ممالک کے درمیان فنکارانہ اور ثقافتی میل جول کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ کنسرٹ سعودی ثقافتی شناخت کو بڑھانے اور دنیا کو سعودی میوزیکل ورثے کی دولت سے متعارف کرانے کے لیے سعودی وژن 2030 کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
ٹوکیو آرکسٹرا سعودی عرب کے عالمی دورے کا پانچواں پڑاؤ ہے، جس میں بڑے شہر جیسے پیرس، نیویارک اور لندن نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
شام کا اختتام سعودی اور جاپانی موسیقاروں کے درمیان موسیقی کے ایک مشترکہ پروگرام کے ساتھ ہوا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فنکارانہ ہم آہنگی کی عکاسی ہوتی ہے۔

شیئر: