مسک سٹی اور سامسنگ کا سمارٹ سٹی ٹیکنالوجی پر مشترکہ پروگرام
مسک سٹی اور سامسنگ کا سمارٹ سٹی ٹیکنالوجی پر مشترکہ پروگرام
منگل 19 نومبر 2024 18:50
سامسنگ مسک سٹی تعاون کمیونٹیز کو فائدہ پہنچانے کی جانب اہم قدم ہے۔ فوٹو عرب نیوز
محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی جسے مسک سٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے سامسنگ الیکٹرانکس کمپنی کے ساتھ سمارٹ سٹی ٹیکنالوجی، پائیداری اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق مسک سٹی کے سی ای او ڈیوڈ ہنری نے ریاض میں مسک گلوبل فورم کے موقع پر سامسنگ الیکٹرانکس سعودی عربیہ کے صدر ہینڈرک لی کے ساتھ منگل کو یادداشت پر دستخط کیے۔
اس تقریب کے موقع پر ڈیوڈ ہنری نے کہا ’سامسنگ کے ساتھ شراکت داری مسک سٹی کے مربوط نظام کی تشکیل کے اسٹریٹجک وژن کے مطابق اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے جو سعودی نوجوانوں میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کی حمایت ہے۔‘
ڈیوڈ ہنری نے سامسنگ کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ایک متحرک اور اختراعی ماحول پیدا کیا جا سکے جس سے مسک سمارٹ سٹی ایک منفرد ماڈل پیش کرے گا۔
ہینڈرک لی نے کہا کہ سامسنگ کا مسک سٹی کے ساتھ تعاون ہماری کمیونٹیز کو فائدہ پہنچانے اور شہری زندگی کو بہتر بنانے کی جانب مربوط قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مربوط پروگرام آئندہ نسلوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں بااختیار بنانے والے تبدیلی کے حل تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ جدت اور پائیداری کی قیادت کے لیے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔
مسک سٹی اور سامسنگ ایسے تربیتی پروگرام تیار کرنے میں بھی تعاون کریں گے جو خاص طور پر سعودی نوجوانوں کی مہارت کو نکھارنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
ان پروگراموں کے ذریعے سمارٹ سٹی کے تجربات بڑھانے میں مدد ملے گی اور بعد میں یہ پروگرام مسک سٹی میں منعقد کیے جائیں گے۔
جدید پروگرام کے ذریعے سمارٹ سٹی کے تجربات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ فوٹو عرب نیوز
سامسنگ الیکٹرانکس مصنوعی ذہانت سے چلنے والی اپنی جدید ترین سمارٹ ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے مسک سٹی میں ایک شوروم قائم کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
اس جدید شوروم میں آنے والے زائرین کو سمارٹ ہومز کا پہلا تجربہ اور مستقبل کی ایجادات کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں