Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی وزیر دفاع سے چینی سفیر کی ملاقات

مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اتوار کو ریاض میں ان کے دفتر میں چین کے سفیر ژانگ ہوا نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)

ملاقات کے اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ھشام بن عبدالعزیز بن سیف اور وزارت دفاع  میں انڈر سیکریٹری برائے اسلحہ خریداری ابراھیم بن احمد السوید  بھی موجود تھے۔
چین کی جانب سے ملاقات میں مملکت میں چینی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل ژوجیا اور سفارتخانے کے متعدد عہدیدار بھی شریک تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: