ریاض سیزن میں وزٹروں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی
اتوار 17 نومبر 2024 11:30
’صرف ایک ہفتہ قبل ریاض سیزن کے وزٹروں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے وزٹروں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’صرف ایک ہفتہ قبل ریاض سیزن کے وزٹروں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کی بے مثال کامیابی اور وزٹروں کے اضافے کی بنیادی وجہ سکول تعطیلات تھیں‘۔
’ریاض سیزن مقامی اور بین الاقوامی سیاح کی توجہ حاصل کرنے میں پوری طرح سے کامیاب ہوگیا ہے‘۔
ریاض سیزن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’وزٹروں کی اکثریت کنگڈم ارینا، دی وینیو، بولیورڈ سٹی ، بولیورڈ ورلڈ اور چڑیا گھر میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن وزٹروں کو بے شمار آپشن فراہم کرتا ہے جس میں فیملی کے تمام افراد کی دلچسپی شامل ہوتی ہے‘۔