Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جدہ پورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

برآمد ہونے والی گولیوں کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ سی پورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والی جپسم بورڈ کی شمپنٹ میں چھپائی گئی نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ کی اسلامی بندرگاہ پر کسٹم اتھارٹی کی ٹیموں نے بیرون ملک سے لائی جانے والی ایک شپمنٹ کا جائزہ لیا جو جپسم بورڈز پر مشتمل تھی۔

جپسم کے بورڈز میں منشیات کی گولیاں چھپائی گئی تھیں(فوٹو، ایس پی اے)

کسٹم اہلکاروں نے جپسم بورڈز کو شک پڑنے پر کھولا تو ان کےاندر انتہائی مہارت سے نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں۔
برامد ہونے والی گولیوں کی تعداد ایک کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار تھی ۔ نشہ آور گولیاں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے سے کردی گئیں۔

شیئر: