Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں دفاعی سرنگ کی تعمیر

شہر کے وسط میں موجود ٹنل تہران میٹرو کے ایک سٹیشن کو امام خمینی ہسپتال سے ملائے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران دارالحکومت تہران میں ’دفاعی سرنگ‘ تعمیر کر رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کے نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مذکورہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے ملک میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے۔
شہر کے وسط میں موجود ٹنل تہران میٹرو کے ایک سٹیشن کو امام خمینی ہسپتال سے ملائے گی جس سے اس ہسپتال تک زیرزمین رسائی ممکن ہوگی۔
تہران سٹی کونسل کے ٹرانسپورٹ کے ہیڈ نے تسنیم کو بتایا کہ ’ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دفاعی تناظر سے ایک سرنگ بنائی جا رہی ہے۔‘
گذشتہ مہینے اسرائیل نے  ایران پر پہلی مرتبہ باضابطہ تسلیم شدہ حملہ کیا۔ اس حملے میں تہران کے قریب واقع میزائل کی فیکٹریوں اور دیگر عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ حملے ایران کی جانب سے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب کیے گئے تھے۔

شیئر: