Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

پاک ،ایران گیس منصوبہ 2سال میں مکمل ہوگا

تہران...ایران میں پاکستانی سفیر آصف درانی نے کہاہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد امید ہے کہ پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبہ2 سال میں مکمل کرلیا جائیگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں ایک سال کے دوران 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سی پیک سے گوادر کے ساتھ چابہار بندرگاہ کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیئے۔ بچے کھچے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے لی ۔ پاکستان کی سرحدوں پر سیکیورٹی صورتحال افغانستان سے بہتر ہے۔پاکستا ن افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف فرنٹ لائن ملک کے طور پر کھڑا تھا جس کے نتائج اب تک سامنے آرہے ہیں۔

 

شیئر: