Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 04 فروری ، 2026 | Wednesday , February   04, 2026
بدھ ، 04 فروری ، 2026 | Wednesday , February   04, 2026

ظہران، جبیل ہائی میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)

ظہران اور جبیل کو جوڑنے والی ہائی وے میں ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خطرے کے دائرے کو محدود کردیا‘۔

’روڈ سیکیورٹی فورس کے تعاون سے ہائی وے کو جزوی طور پر بند کیا گیا‘۔

محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔

شیئر: