Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

تحریک انصاف اور ن لیگ میں ڈائس پر جھگڑا

  اسلام آباد... سپریم کورٹ کے باہر جمعرات کومیڈیا ٹاک کے دوران تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کا پھر ڈائس کے معا ملے پر جھگڑا ہوگیا ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب صحافیوں سے گفتگو کررہی تھی کہ اچانک پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار مریم اورنگزیب کے پاس ڈائس پر آئیں اور کہا کہ ایک گھنٹے سے دھوپ میں کھڑے ہیں ۔ اب بس کریں اور یہاں سے جائیں ہمیں بھی بات کرنی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے ابھی سوا لات کے جواب دینے ہیں ابھی آپ جائیں ۔ اسی تکرار کے دوران وہاں پولیس آگئی ۔ انہوں نے عظمیٰ کاردار سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے صحافیوں کے سوا لات کے جواب دیئے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف بلوہ اور تماشا پارٹی ہے ۔ جسے غنڈہ گردی کرنی ہے بنی گالہ جا کر کرے۔ بعد ازاں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو زبردستی ڈائس لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے تھی ۔

 

شیئر: