Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ریاض ایئر مزید جدید طرز کے طیارے خریدے گی

توقع ہے کہ نئے سال کے وسط تک کمرشل پروازیں شروع ہوں گی (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کی دوسری بڑی کمرشل فضائی کمپنی ریاض ایئر کی جانب سے نئے سال کے آغاز میں جدید طرز کے طیاروں کی خریداری کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
سبق نیوز نے ایوی ایشن ویب سائٹ اے وی ایس این کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاض ایئرکے بیڑے میں اضافے کے لیے بوئنگ 777 ایکس یا ایئربس ’اے 350 ۔۔ 1000‘ خریدنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق توقع ہے کہ ریاض ایئر کی جانب سے جدید ترین سہولیات سے آراستہ آرام دہ طیاروں کی خریداری کے لیے سال 2025 کی پہلی یا دوسری سہہ ماہی میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ اکتوبر میں ریاض ایئرکی جانب سے ایئربس ’اے 321 این ای او‘ طرز کے 60 طیارے خریدنے کے لیے معاہدہ کیا گیا تھا ۔
توقع ہے کہ فضائی کمپنی ریاض ایئرآئندہ سال کے وسط تک اپنی کمرشل پروازوں کا آغاز کردے گی۔ ریاض ایئر سعودی عرب کی دوسری بڑی فضائی سروس ہو گی۔

شیئر: