Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مملکت میں موسم سرما کا آغاز 24 دن بعد ہوگا: ماہر موسمیات

آنے والے ہفتوں میں موسمی اتار چڑھاؤ نظر آئے گا۔ (فوٹو اخبار چوبیس)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ موسم سرما شروع ہونے  میں ابھی 24 دن باقی ہیں۔
الاخباریہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے العقیل نے مزید کہا کہ ابھی ہم خزاں کے موسم میں ہیں۔ اگلے ہفتے کے وسط تک مملکت کے کئی علاقوں میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ موسم سرما 24 دن بعد شروع ہوگا۔
العقیل کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں کے دوران مملکت کے کئی علاقوں میں موسمی اتار چڑھاؤ نظر آئے  گا۔
العقیل نے مزید کہا کہ موسم سرما شروع ہونے سے قبل درجہ حرارت کبھی زیادہ، کم اور مختلف ہوتا نظر آئے گا۔ آئندہ ہفتے مملکت کے مغربی ساحل، شمالی اور وسطی علاقوں کے کچھ حصے بارش سے متاثر رہیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: