Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اماراتی قیادت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

امریکہ اور امارات کے مابین برسوں سے اچھے تعلقات قائم ہیں(فوٹو ، امارات الیوم )
اماراتی اعلی قیادت کی جانب سے امریکی صداراتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے نائب جیمز ڈیوڈ وانس کو کامیابی پرمبارک باد دی ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق شیخ محمد بن زاید آل نھیان اپنے ایکس اکاونٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے نائب جیمز ڈیوڈ کو حالیہ صداراتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے پر اپنی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا ہے کہ ’ہم ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ساتھ ہی انکی جانب سے امریکی دوست عوام کی خدمت کے خواہاں ہیں ۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا ’متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے مابین گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرامید ہیں۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زید ال نھیان نے بھی اپنے پیغام میں امریکی صداراتی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔

شیئر: