Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مکہ میں ہم وطن کے قاتل شہری کو سزائے موت

شہری گولی مار کر فرار ہوگیا تھا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں ہم وطن کے قاتل شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری فیصل بن عبث بن عبداللہ الخراص العتیبی نے اپنے  ہم وطن فؤاد بن مطلق بن جھز الروقی کو کسی بات پر جھگڑا ہونے کے بعد گولی مار دی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی حکام سعودی شہری کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے اور پوچھ گچھ اور تمام تفصیلات کے بعد عدالت کے حوالے کردیا۔
فیصل بن عبث بن عبداللہ الخراص العتیبی  نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد عدالت نے اسے سزائے موت دینے کا فیصلہ جاری کردیا۔
قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اپیل رد ہونے پر سپریم کورٹ نے بھی سابقہ عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ آخر میں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کردیا جس پر وزارت داخلہ نے اتوار کو مکہ ریجن میں عمل درآمد کرا دیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: