Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عادل الجبیر سے فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے لبنان کی ملاقات

فن لینڈ کے نائب وزیر بین الاقوامی تجارتی امور نے بھی ملاقات کی ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ و موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے بدھ کو فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے لبنان نے ملاقات کی ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں فیوچر انویسٹیمنٹ انیشیٹو سمٹ کے موقع پر ہونے والی لبنان کی صورتحال اور اس  حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
علاوہ ازیں عادل الجبیر سے فن لینڈ کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تجارتی امور کے نائب وزیر جارنو سوریالہ نے بھی ملاقات کی۔
 دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: