Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

بحرین کے فرمانروا سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون کا جائزہ

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
بحرین کے فرمانرو شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بدھ کو قصر الصخیر میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے سعودی قیادت کی جانب سے بحرین کی حکومت اور عوام کی ترقی وخوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بحرینی فرمانروا نے سکیورٹی کوآرڈینیشن کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

بحرینی فرمانروا نے سعودی بحرینی کوآرڈینیشن کونسل کے تحت سکیورٹی کوآرڈینیشن کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا
اس موقع پرمعاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتال اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: