Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
تازہ ترین

مدینہ ایئرپورٹ پر طیارے کی سیڑھیوں سے گرنے والی خاتون مسافر کی موت

خصوصی ٹیموں نے اسباب کا پتہ لگانے کےلیے تحقیقات شروع کردی ( فوٹو: عاجل)
سعودی نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی نے کا کہنا ہے کہ ’منگل کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر کی موت واقع ہوگئی‘۔
عاجل نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ’ لیون ایئر کی پرواز ایل این آئی 074 سے مدینہ منورہ آنے والی خاتون مسافر طیارے کی سیڑھیوں سے گر پڑیں، انہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں‘۔
نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کی خصوصی ٹیموں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ اسباب کا پتہ لگانے کےلیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
یاد رہے لیون ایئر انڈونیشیا کی لوبجٹ نجی ایئر لائن ہے۔

شیئر: