بنگلور ۔۔۔۔۔کرناٹک کانگریس کے رہنما رمیش راؤ نے کہا ہے کہ اگر چہ بنگلور میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن میں رات کو اپنی بیٹی کو تنہا جانے کی اجازت نہیں دونگا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو اس بات کا انتظار نہیں کرنا چاہئے کہ مرد خود کو تبدیل کرلے گالیکن انہیں اپنی آواز بدستو اٹھانی چاہئے۔وہ خواتین کے تحفظ کے بارے میں ایک مذاکرے میں شریک تھے۔ واضح رہے کہ بنگلور میں سال نو کے موقع پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے کئی واقعات پیش آئے تھے۔