Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

بیان میں کہا گیا کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی شہری دفاع کی ٹیموں نے جمعے کو دارالحکومت ریاض کے الوزارت ڈسٹرکٹ کی ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔
شہری دفاع کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں شہری دفاع نے عمارتوں، تجارتی مراکز اور گوداموں میں فائر فائٹنگ سسٹم نصب کرانے پر زور دیا ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے تجارتی اداروں اور عمارتوں کے مالکان احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

شیئر: