Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غیرملکی خاتون کے اغوا کا الزام بے بنیاد: پولیس ترجمان

اس حوالے سے تمام قانونی طریقہ کار مکمل کیا جا رہا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ’ اردنی خاتون کے اغوا کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے‘۔
مکہ ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے اردنی خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا ’خاتون مدینہ سے ملی ہیں اور وہ خیریت سے ہیں‘۔
’ ان الزماات میں کوئی حقیقت نہیں جو سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ اس حوالے سے تمام قانونی طریقہ کار مکمل کیا جا رہا ہے‘۔

شیئر: