Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے کئی علاقے پانچ دن تک بارش کی زد میں رہیں گے

گرد آلود ہوائیں چلنے اور ساحل پر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعے سے آئندہ منگل تک پانچ دن بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے بتایا ’حائل، قصیم، عسیر اور جازان ریجن کے علاوہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ اور حدود الشمالیہ کے علاقے باارش کی زد میں ہوں گے‘۔
ترجمان کا کہنا تھا’ جمعے سے اتوار تک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ، عسیر، نجران اور جازان ریجن کے کئی علاقوں میں ہلکی سے  درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔
’بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے اور ساحل پر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے‘۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے بھی جمعے سے منگل تک مملکت کے بیشتر علاقوںمیں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
 بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔
‘۔شہری دفاع کا کہنا ہے ’بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے‘۔

شیئر: